Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / یکساں سیول کوڈ اور طلاق ثلاثہ مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہوئی

یکساں سیول کوڈ اور طلاق ثلاثہ مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہوئی

حیدرآباد۔15نومبر(سیاست نیوز) یکساں سیول کوڈ اور طلاق ثلاثہ مقدمہ کی آج سپریم کورٹ میں کوئی سماعت نہیں تھی اور نہ کوئی ایسی اطلاع کوئی فریق کو دی گئی ہے۔ ملک بھر میں گذشتہ چند یوم سے جاری 15نومبر کو سپریم کورٹ میں سماعت کے متعلق اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذمہ داروں نے کہا کہ شائد بورڈ کی جانب سے لاء کمیشن آف انڈیا کے سوالنامہ کے خلاف جاری دستخطی مہم کے فارمس کی وصولی کی تاریخ 15نومبر ہونے کے سبب یہ غلط فہمی پیدا ہوئی تھی ۔ سپریم کورٹ میں طلاق ثلاثہ مقدمہ میں جمیعۃ علماء ہند کی جانب سے پیروی کر رہے وکیل جناب شکیل احمد سید نے بتایا کہ ایسی کوئی سماعت آج مقرر ہی نہیں تھی اس طرح کے گمراہ کن پروپگنڈے سے اجتناب کیا جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT