یکساں سیول کوڈ کا مسئلہ لا کمیشن سے رجوع ہوگا

   

نئی دہلی ۔8 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) یونیفارم سیول کوڈ وضع کرنے کا مسئلہ بائیسویں لا کمیشن کی تشکیل کے ساتھ ہی اُس سے غوروخوض کیلئے رجوع کیا جائے گا ، دہلی ہائیکورٹ کو آج یہ اطلاع دی گئی۔ چیف جسٹس بی این پٹیل اور جسٹس سی ہری شنکر کی بنچ کوبتایا گیا کہ حکومت سے ایک ریفرنس کی وصولی پر یہ مسئلہ 21 ویں لا کمیشن کے زیرغور رہا اور اس نے مختلف حاملین مفادات کی رائے حاصل کی اور کئی مذہبی گروپوں سے ملاقات بھی کی تھی ۔ مرکزی حکومت کے اسٹانڈنگ کونسل اجئے دیگ پال نے لا کمیشن کی نمائندگی کرتے ہوئے مزید کہاکہ اُنھیں دیئے گئے ہدایت کے مطابق ریفارم آف فیملی لا کے بارے میں مشاورتی تحریر اس موضوع پر 21 ویں لا کمیشن نے جاری کی تھی جو اس کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہے۔