Tuesday , May 23 2017
Home / شہر کی خبریں / یکساں سیول کوڈ کیخلاف دستخطی مہم پر اظہارِ تشکر

یکساں سیول کوڈ کیخلاف دستخطی مہم پر اظہارِ تشکر

نئی دہلی۔ 17 نومبر (راست) جنرل سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا محمد ولی رحمانی نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کی آواز پر پورے ملک سے دستخطی پروفارما بھر کر بڑی تعداد میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے دفتر میں جمع ہورہے ہیں اور دن بہ دن رفتار بڑھتی جارہی ہے۔ بورڈ تمام مسلمانوں کا شکر گذار ہے کہ ایک آواز پر لوگوں نے اس میں دلچسپی لی اور اپنے دین و ایمان کے تحفظ کیلئے دستخطی مہم میں حصہ لیا۔ اب تک بورڈ کے دفتر دہلی سے صدرجمہوریہ، وزیراعظم، وزیر قانون اور لا کمیشن کے ای۔میل ایڈریس پر ایک کروڑ پروفورما ای۔میل کے ذریعہ بھیجے جاچکے ہیں لیکن یہ بھی واضح رہے کہ یہ تعداد دہلی میں واقع مسلم پرسنل لا بورڈ دفتر کی ہے۔ اس کے علاوہ برونی، سمستی پور، پٹنہ، مالیگاؤں، بھوپال، حیدرآباد اور ممبئی سے بھی روزانہ ایک بڑی تعداد میں پروفارما جمع ہورہے ہیں اور ان مراکز سے بھی ای۔میل ہورہے ہیں۔ ان مراکز سے بھیجے جانے والے ای۔میل کی تعداد الگ ہے۔ مسلم پرسنل لا بورڈ نے ماہر انجینئروں کی ایک ٹیم کے ذریعہ ایک آسان شکل یہ بھی بنائی ہے کہ جن کے پاس Android موبائل ہے، وہ Google Play Store میں جاکر AIMPLB ڈاؤن لوڈ کرکے دستخطی پروفارما کی تصویر کھینچ کر Submit کا بٹن دَبا دیں تو وہ آٹومیٹک ہم تک پہنچ جائے گا۔ یہ بہت ہی آسان ہے پھر اصل کاپی دستخط شدہ آپ دفتر مسلم پرسنل لا بورڈ، نئی دہلی کے پتہ پر بھیج دیں۔ دستخطی پروفارما کی یہ تحریک ابھی نومبر کے اخیر تک جاری ہے گی اور دفتر سے ای۔میل کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT