Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / یکم ؍ستمبر سے اسمارٹ سٹیز کانسپٹ پر عمل آوری

یکم ؍ستمبر سے اسمارٹ سٹیز کانسپٹ پر عمل آوری

مرکزی و ریاستی حکومتوں کی جدوجہد سے ریاستوں کی ترقی ممکن، وینکیا نائیڈو کا سمینار سے خطاب
حیدرآباد ۔ 22 اگست (سیاست نیوز) مرکزی و ریاستی حکومتیں مل کر جدوجہد اور کام کرنے پر ہی ملک اور ریاستوں کی ترقی ممکن ہوسکے گی۔ آج یہاں نوواٹل ہوٹل، ہائی ٹیک سٹی میں ’’اسمارٹ سٹیز‘‘ کے موضوع پر منعقدہ قومی سطح کے کنونشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر شہری ترقیات مسرٹ ایم وینکیا نائیڈو نے مذکورہ بات کہی اور بتایا کہ شہری علاقوں میں پائے جانے والے مدارس میں بیت الخلاؤں کی تعمیر کیلئے مؤثر و مثبت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس طرح گذشتہ سال 25 ہزار اسکولس میں بیت الخلاؤں کی تعمیر عمل میں لائی گئی اور اس طرح آئندہ سال بھی مزید 25 ہزار اسکولس میں بیت الخلاؤں (ٹائیلٹس) کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی۔ مرکزی وزیر شہری ترقیات مسٹر وینکیا نائیڈو نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے یکم ؍ ستمبر سے اسمارٹ سٹیز کانسپٹ پر عمل آوری کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے ملک کی ترقی اور مرکزی حکومت کے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر نریندر مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت ملک کی ترقی کیلئے مثبت اقدامات کررہی ہے، جس کی وجہ سے آج عالمی مارکٹس کی پوری نظریں ہندوستان پر جمی ہوئی ہیں اور ہندوستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کیلئے کئی بڑی و اہم کمپنیاں پہل کررہی ہیں اور ملک میں سرمایہ کاری وغیرہ کیلئے جو اصلاحات کئے گئے یہ اصلاحات ملک میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار اور ممد و معاون ثابت ہورہے ہیں۔ مسٹر وینکیا نائیڈو نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت ملک میں 24 گھنٹے برقی سربراہی کو یقینی بنانے کے مقصد سے مؤثر و مثبت اقدامات کررہی ہے تاکہ ہر لحاظ سے مختلف شعبوں میں ملک کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزیرموصوف نے مزید کہا کہ کچرے وغیرہ سے بھی برقی کی تیاری سے متعلق منصوبہ جات مرتب کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT