Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / یکم نومبر کو ایم ڈی ایف و سیاست رشتوں کا دوبدو پروگرام

یکم نومبر کو ایم ڈی ایف و سیاست رشتوں کا دوبدو پروگرام

ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں صرف خواتین کیلئے مقرر
حیدرآباد 25 اکٹوبر (دکن نیوز) ادارہ سیاست و میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیراہتمام پہلی مرتبہ صرف اور صرف خواتین کے لئے تجرباتی طور پر 48 واں دوبدو ملاقات پروگرام اتوار یکم نومبر 10 بجے دن تا 4 بجے شام بمقام ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی روڈ منعقد ہوگا۔ اس پروگرام میں لڑکوں اور لڑکیوں کی مائیں، بہنیں اور خاتون سرپرست ہی شرکت کرسکیں گی۔ مرد حضرات کا داخلہ ممنوع رہے گا۔ لڑکیوں کے والدین و سرپرست اپنے ہمراہ لڑکیوں کو بھی ساتھ لاسکتے ہیں تاکہ لڑکے والوں کو لڑکی دیکھنے اور دوبدو ملاقات کرنے کا موقع حاصل ہوسکے۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے بتایا کہ اس خصوصی پروگرام کا انعقاد لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین کے اصرار پر کیا جارہا ہے تاکہ باہمی مشاورت اور تبادلہ خیال میں سہولت حاصل ہوسکے۔ اُنھوں نے بتایا کہ رہنمائی و کونسلنگ کے لئے بڑی تعداد میں خاتون والینٹرس کو متعین کیا جارہا ہے تاہم محدود مقدار میں فورم کے ذمہ دار مرد کونسل میں بھی موجود رہیں گے۔ مختلف زمروں کے تحت لڑکوں و لڑکیوں کے سینکڑوں رشتے دستیاب رہیں گے۔ انجینئرنگ، ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، فارمیسی، ایم اے، ایم ایس سی، ایم بی اے، ایم سی اے کے علاوہ گریجویٹس، انٹرمیڈیٹ، ایس ایس سی، حافظ، عالم، فاضل، لڑکے لڑکیوں کے پیامات ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔ عقدثانی کے لئے علیحدہ کاؤنٹر ہوگا۔ والدین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کے ساتھ شرکت کریں۔ 10 بجے دن سے ایس اے ایمپرئیل گارڈن میں علیحدہ علیحدہ کاؤنٹرس پر مفت رجسٹریشن کی سہولت رہے گی تاہم جن والدین نے دفتر ایم ڈی ایف پر پہلے رجسٹریشن کروایا ہے اُنھیں نیا رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اُنھوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اُٹھائیں اور دوبدو پروگرام میں بپابندی وقت شرکت کریں۔ مزید تفصیلات کے لئے ایم اے قدیر نائب صدر سے فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT