Monday , September 25 2017
Home / دنیا / یہودیوں کا تہوار ،فلسطینیوںکیلئے مغربی کنارہ اور غزہ پٹی بند

یہودیوں کا تہوار ،فلسطینیوںکیلئے مغربی کنارہ اور غزہ پٹی بند

یروشلم ۔ 11 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی حکام سے یہودیوں کے اہم تہوار یوم کپور کے موقع پر فلسطینی شہریوں پر مقبوضہ مغربی کنارہ یا غزہ پٹی سے  ملک میں داخل ہونے پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ یاد رہے کہ فلسطینیوں کے داخلے پر یہودیوں کے اہم تہواروں کے دوران امتناع عائد کیا جانا معمول کی بات ہے ۔ تاہم اس بار یروشلم میں اتوار کو ایک فلسطینی شہری کے ذریعہ فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی سیکوریٹی فورسس نے زائد چوکسی اختیار کی ہے ۔

جرمنی میں شامی پناہ گزین گرفتار
لندن، 11 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی میں پولیس نے ایک شامی پناہ گزین کو دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ سے وابستہ ھونے اور حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا ہے ۔جرمنی کے حکام نے کل بتایا کہ 22 سالہ جابر البکر کو لپزگ شہر سے اتوار کو گرفتار کیا گیا ۔ وہ گزشتہ سال ایک پناہ گزین کے طور پر جرمنی آیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT