Tuesday , September 19 2017
Home / ہندوستان / یہودیوں کو اقلیتی موقف کا مطالبہ حکومت ہند کے زیرغور

یہودیوں کو اقلیتی موقف کا مطالبہ حکومت ہند کے زیرغور

نئی دہلی ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر نجمہ ہبتہ اﷲ نے آج کہا کہ حکومت یہودیوں کو اقلیتی درجہ دینے کے مطالبہ پر غور کررہی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ اُن کی وزارت کو اس کمیونٹی کی طرف سے حال ہی میں ایک تجویز وصول ہوئی اور اسے وزارت قانون کے بشمول دیگر محکمہ جات سے رجوع کرتے ہوئے اُن کی رائے طلب کی گئی ہے ۔ مرکزی وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ ملک میں لگ بھگ پانچ ہزار یہودی مقیم ہے۔ یہودیوں نے اقلیتی درجہ کا مطالبہ کر رکھا ہے اور اس تجویز پر سرکاری گوشہ غور کررہے ہیں ۔ موجودہ طورپر ملک میں چھ اقلیتی برادریاں مسلمان ، عیسائی ، سکھ ، بودھ ، پارسی اور جین ہیں۔
ایکسائیز ڈیوٹی چھوٹے تاجرین
کیخلاف اقدام قتل کے مماثل: راہول
ممبئی ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج الزام عائد کیا کہ غیرنقروی زیورات پر ایک فیصد ایکسائیز ڈیوٹی عائد کردینے کی بجٹ تجویز چھوٹے تاجرین اور ورکرس کے خلاف اقدام قتل کے مترادف ہے ، جنھیں انھوں نے دعویٰ کیا کہ مرکز کی جانب سے کچلا جارہا ہے ۔ راہول نے جنوبی ممبئی کے زویری بازار میں جیویلرس کی ریلی سے خطاب میں کہا کہ یہ ایکسائیز نہیں بلکہ چھوٹے ٹریڈرس اور ورکرس کو قتل کردینے کی کوشش جیسا ہے ۔ جیویلرس 2 مارچ سے اس بجٹ تجویز کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال پر ہیں ۔ راہول نے کہا کہ ملک میں توازن قائم رکھنا حکومت کا کام ہے

TOPPOPULARRECENT