Monday , May 22 2017
Home / دنیا / یہودی عبادت گاہوں کی نگرانی کیلئے مسلم امریکی فوجیوں کی پیشکش

یہودی عبادت گاہوں کی نگرانی کیلئے مسلم امریکی فوجیوں کی پیشکش

واشنگٹن۔3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سینئر مسلم امریکی فوجیوں میں مذہبی رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہودیوں کے لیے اہمیت کے حامل مقامات کی نگرانی کرنے کی پیشکش کی ہے جو حالیہ دنوں میں یہودیوں کے ایک قبرستان پر شرپسندوں کے حملہ اور قبروں کو نقصان پہنچانے کے واقعہ کے علاوہ متعدد دیگر مقامات پر حملہ کرنے کی دھمکیوں کے پس منظر میں کی گئی پیشکش ہے۔ اس سلسلہ میں بیشتر سینئر مسلم امریکی صحافیوں نے اپنے ٹوئٹرس پر یہودی عوام کے تئیں اپنے بھرپور تعاون کا تیقن دیا ہے۔ اس موقع پر طیب رشید نامی ایک سینئر امریکی مسلم فوجی نے کہا کہ اگر یہودیوں کو اپنی عبادت گاہ کے لیے کسی نگران کار کی ضرورت ہے تو میں حاضر ہوں۔ اسلام بھی یہی ہدایت کرتا ہے اور آج اسلام کو ایسی رواداری کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT