Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ی12فیصد مسلم تحفظات پر کانگریس کی مہم کا کل آغاز

ی12فیصد مسلم تحفظات پر کانگریس کی مہم کا کل آغاز

ایک ملین دستخطوں کا نشانہ، اتم کمار ریڈی جھنڈی دکھائیں گے
حیدرآباد ۔ 2 اپریل (سیاست نیوز) صدر گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر شیخ عبداللہ سہیل نے بتایا کہ کانگریس پارٹی 4 اپریل کو گاندھی بھون سے 12 فیصد مسلم تحفظات کی تحریک کا آغاز کررہی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میںایک ملین دستخطیں حاصل کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو روانہ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی بھون میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی اور پارٹی کے دوسرے قائدین جھنڈی دکھا کر تحریک کا آغاز کریں گے اور ساتھ ہی گاندھی بھون میں ایک بہت بڑا فیلکسی لگایا جائے گا جس پر کانگریس کے تمام قائدین دستخطیں کرتے ہوئے وعدے کے مطابق 12 فیصد مسلم تحفظات فراہم کرنے کا ٹی آر ایس حکومت سے وعدہ کریں گے۔ گریٹر حیدرآباد کے تمام 24 اسمبلی حلقہ جات میں گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ سے تحریک چلاتے ہوئے 10 لاکھ دستخطیں حاصل کی جائیں گی جس کو چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے رجوع کرتے ہوئے وعدے کو نبھانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ مسٹر شیخ عبداللہ پٹیل نے کہا کہ 20 اپریل 2014ء کو ضلع محبوب نگر کے شاد نگر میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کے سی آر نے ٹی آر ایس کو اقتدار حاصل ہونے کے بعد اندرون 4 ماہ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ 22 ماہ گذر جانے کے باوجود مسلمانوں سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ سدھیر کمیشن کی میعاد میں توسیع دیتے ہوئے مگرمچھ کے آنسو بہاتے جارہے ہیں اور بی سی کمیشن تشکیل دینے کے معاملہ میں ٹال مٹول کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے تلنگانہ مسلمانوں کے جذبات سے کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ مسٹر شیخ عبداللہ سہیل نے کہاکہ تحریک میں شدت پیدا کرنے اور عوام کی تائید حاصل کرنے کیلئے سوشیل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔ پیپرس پر دستخط کرنے کے علاوہ عوام ایس ایم ایس ۔ واٹس اپ گروپ، ای میل اور فیس بک پر بھی لائک کرتے ہوئے 12 فیصد مسلم تحریک سے اپنے آپ کو جوڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے زیادہ تر عوام سوشیل میڈیا سے وابستہ ہیں ان کیلئے تائید کرنے کا بہترین پلیٹ فارم تیار کیا جائے گا۔ کانگریس کے بیشتر قائدین دستخطی مہم میں شرکت کریں گے۔ کانگریس پارٹی نے 2004ء میں وعدے کے مطابق اقتدار حاصل کرنے کے صرف 56 یوم میں مسلمانوں کو 5 فیصد تحفظات فراہم کیا۔ عدالتی کشاکش کے بعد مسلمان 4 فیصد مسلم تحفظات سے بھرپور استفادہ کررہے ہیں۔ صدر گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس کمیٹی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ جماعتی وابستگی سے بالاتر اس تحریک کی تائید کرتے ہوئے حکومت پر دباؤ بنانے میں تعاون کریں۔

TOPPOPULARRECENT