Saturday , March 25 2017
Home / ہندوستان / ے 2ہزار کے 48جعلی نوٹ ضبط

ے 2ہزار کے 48جعلی نوٹ ضبط

کلکتہ20فروری (سیاست ڈاٹ کام)نوٹ منسوخی کے بعد مغربی بنگال میں جعلی نوٹوں کے دوسری بڑی کھیپ کو بارڈر سیکورٹی فورسیس نے ضبط کرتے ہوئے دو ہزار کے 48جعلی نوٹوں کو برآمد کیا ہے ۔یعنی کل 96000ہزا ر جعلی روپے برآمد کیے گئے ہیں ۔بی ایس ایف کے افسر کے مطابق خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے مالدہ ضلع میں نیشنل ہائی وے نمبر 34کے واقع بیشنا نگر سے 32سالہ شریف شاہ کو 48جعلی نوٹوں کے ساتھ گرفتار کیا ۔نوٹ منسوخی کے بعد اب تک 2ہزار اور پانچ سو کے جعلی نوٹوں کے ایک درجن معاملات درج ہوچکے ہیں ۔بی ایس ایف کے سینئر افسر نے کہا کہ اب تک 2ہزار کے جو جعلی نوٹ برآمد کیے گئے ہیں ان میں بہت ہی زیادہ کمی ہے ۔بیشتر نوٹوں کو اسکین کیا گیا ۔مگر گزشتہ رات جو جعلی نوٹ برآمد کیے ے گئے ہیں وہ اصلی نوٹ سے بہت حد تک مما ثل ہے ۔مزید پوچھ تاچھ کیلئے شریف شاہ کو پولس کے حوالہ کردیا گیا ہے جو یہ جاننے کی کوشش کرے گی اس دھنے کے تار کہا ں تک پھیلے ہوئے ہیں۔اس سے قبل بی ایس ایف نے مالد ہ سے دو ہزار کے 100جعلی نوٹوں کو ضبط کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT