Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / ۔امریکی ویزا کی پریمیم پروسیسنگ عارضی طورپر معطل H-1B

۔امریکی ویزا کی پریمیم پروسیسنگ عارضی طورپر معطل H-1B

3 اپریل سے فیصلہ پر عمل آوری ، زیرتصفیہ درخواستوں کی یکسوئی کیلئے اچانک احکام

واشنگٹن ۔4 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج اعلان کیا کہ وہ H-1B ویزا کی ’پریمیم پروسیسنگ ‘ کو 3 اپریل سے عارضی طورپر معطل کررہا ہے ۔ پریمیم پروسیسنگ طریقہ کے تحت چند کمپنیوں کو قطار میں اپنی باری کا انتظار کئے بغیر راست ویزے حاصل کرنے کی اجازت حاصل رہتی ہے ۔ لیکن زیرتصیہ اُمور کی تکمیل کیلئے اس طریقہ کار کے تحت ویزا کی اجرائی 3 اپریل سے عارضی طورپر معطل کی جارہی ہے ۔ امریکی شہریت و ایمیگریشن سرویس ( یو ایس سی آئی ایس ) نے اعلان کیا کہ یکم اکتوبر 2017 ء سے شروع ہونے والے مالیاتی سال 2018 ء کے لئے 3 اپریل سے H-1B ویزا درخواستیں وصول کی جائیں گی ۔ کے ایس سی آئی ایس نے یہ اعلان بھی کیا کہ H-1B ویزا درخواستوں کی ’’پریمیم پروسیسنگ ‘‘ 3اپریل سے عارضی طورپر معطل کی جارہی ہے ۔ ہندوستان کی سرکردہ آئی ٹی کمپنیاں H-1B ویزا کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا کرتی ہیں۔ یو ایس سی آئی ایس نے کہا کہ یہ التواء عارضی ہے کیونکہ انھیں دیگر زمروں کے تحت موصول طویل عرصہ سے زیرتصفیہ درخواستوں کی یکسوئی کے لئے وقت درکار ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ عارضی معطلی چھ ماہ تک بھی جاری رہ سکتی ہے ۔ چنانچہ H-1B ویزا پر پہونچنے والے افراد کو ملازمتیں فراہم کرنے والی سیلی کون ویلی کی آئی ٹی کمپنیوں کے لئے یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ ویزا کے لئے اب انھیں طویل انتظار کرنا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT