Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / ۔کے سی بی سے آمدنی کے معاملے میں امیتابھ بچن کو نہیں ملی راحت

۔کے سی بی سے آمدنی کے معاملے میں امیتابھ بچن کو نہیں ملی راحت

نئی دہلی، 11مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے ٹیلی ویژن  شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ سے ہوئی آمدنی کو چھپانے کے معاملے میں بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کو آج زبردست دھچکا دیتے ہوئے انکم ٹیکس محکمہ کو 2001-02 کی مدت میں ان کے انکم ٹیکس کے ری اسسمنٹ کی اجازت دے دی ۔عدالت عظمی نے اس معاملے میں ممبئی ہائی کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انکم ٹیکس محکمہ کی اپیل تسلیم کرلی ۔ ہائی کورٹ نے صدی کے عظیم اداکار بگ بی کو راحت دی تھی اور مالی سال 2001-02 میں کے بی سی سے ہوئی آمدنی کے ری اسسمنٹ سے انکم ٹیکس محکمہ کو روک دیا گیا تھا ۔

 

کال ڈراپ معاملے میں راحت
نئی دہلی ۔ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے کال ڈراپ کے خلاف چارج لگانے کے معاملے میں موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو آج راحت دے دی۔عدالت عظمی نے اس سلسلے میں دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو کالعدم کرتے ہوئے سیلولر آپریٹر ایسوسی ایشن آف انڈیا کی اپیل کو تسلیم کرلیا۔ خیال رہے کہ ہندوستان کی ٹیلی کوم ریگولیٹری ٹرائی نے کال ڈراپ کے معاملے میں موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پر چارج لگانے کا حکم دیا تھا جسے ہائی کورٹ نے درست ٹھہرایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT