Saturday , July 22 2017
Home / ہندوستان / ۔ 25 مئی سے مہاراشٹرا میں بی جے پی سنواد یاترا

۔ 25 مئی سے مہاراشٹرا میں بی جے پی سنواد یاترا

کسانوں سے رابطے کا پروگرام، منتخب عوامی نمائندے حصہ لیں گے
ممبئی 12 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا میں بی جے پی کی جانب سے 25 مئی سے سنواد یاترا کا آغاز کیا جائیگا تاکہ ریاست میں کسانوں اور عوام تک رسائی حاصل کی جاسکے اور اپوزیشن کی حالیہ سنگھرش مہم کا جواب دیا جاسکے ۔ بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے صدر راؤ صاحب ڈانوے نے آج کہا یہ سنواد یاترا 15 دن کی ہوگی اور اس میں سارے مہاراشٹرا کا دورہ کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر دیویندر فرنویس اور خود وہ دو مختلف مقامات پر اس یاترا کا افتتاح انجام دینگے تاکہ ہم ریاست کے بڑے حصے کا احاطہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں سے ان کے کھیتوں میں ملاقات کرینگے ۔ ان سے بات چیت کرینگے اور ان کے سوالات کے جواب دینے کی کوشش کرینگے ۔ ڈانوے نے کہا کہ بی جے پی کے تمام ارکان اسمبلی اور منتخبہ نمائندے اپنے اپنے علاقوں میں اس یاترا میں حصہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم آج سخت محنت کرینگے اور عوام سے بہتر رابطہ بنائیں گے تو ہمارے لئے آئندہ انتخابات میں آسانی ہوگی ۔ دیویندر فرنویس نے گذشتہ مہینے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں عوام تک رسائی میں ناکام رہی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT