Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / ۔10سال پرانی کمرشیل گاڑیوں کی تبدیلی کیلئے ترغیب۔

۔10سال پرانی کمرشیل گاڑیوں کی تبدیلی کیلئے ترغیب۔

نئی گاڑی خریدنے پر محصول میں رعایت اور ڈسکاؤنٹ : گڈکری
نئی دہلی۔/4ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت بہت جلد 10سال قدیم کمرشیل وہیکلس سے دھوئیں کے اخراج کے مسئلہ پر قابو پانے کیلئے ایک مربوط پالیسی وضع کرے گی تاہم 15سال سے زائد پرانی بسوں اور لاریوں پر تحدیدات عائد کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر نیتن گڈکری نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ اس پالیسی میں یہ گنجائش فراہم کی گئی ہے کہ 10سال پرانی گاڑیوںکو اسکراپ میں تبدیل کردیا جائے جس کی تلافی کیلئے اصل قیمت میں10-15فیصد حکومت ادا کرے گی۔ اور یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ پرانی گاڑیوں کی جگہ نئی گاڑی کی خریداری پر حکومت کی جانب سے ٹیکس میں رعایت اور مینو فیکچررس کی جانب سے بھاری ڈسکاؤنٹ دیا جائے تاکہ گاڑی مالکین کو 2.5لاکھ کا فائدہ حاصل ہوسکے۔مجوزہ پالیسی کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ہمارے ملک کیلئے آلودگی سب سے بڑا چیلنج بن گئی ہے اور پیرس میں حالیہ منعقدہ ماحولیاتی کانفرنس میں یہ پیام دیا گیا کہ تحفظ ماحولیات پر فی الفور توجہ دی جائے۔

TOPPOPULARRECENT