Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / ۔10 سال بعد بین ریاستی کونسل کا اجلاس

۔10 سال بعد بین ریاستی کونسل کا اجلاس

نئی دہلی۔/12جولائی، ( سیاست ڈاٹ کا م ) وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے طلب کردہ انٹر اسٹیٹ کونسل کے اجلاس میں بین ریاستی تعلقات، داخلی سلامتی، معاشی و سماجی منصوبہ بندی کے اُمور سرفہرست رہیں گے۔ یہ اجلاس 10سال کے طویل وقفہ کے بعد 16 جولائی کو منعقد کیا جارہا ہے جس میں تمام ریاستوں کے چیف منسٹرس کے ساتھ 17 مرکزی وزراء کی شرکت متوقع ہے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں اسکول ایجوکیشن، راست فوائد منتقلی اسکیم، آدھار کارڈ، بہترین حکمرانی اور درج فہرست ذاتوں و قبائیل کے افراد کے خلاف مظالم پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ بین ریاستی کونسل کے صدرنشین وزیر اعظم تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے چیف منسٹرس اور ارکان ہیں جبکہ 6 مرکزی وزراء راجناتھ سنگھ ( ہوم )، سشما سوراج ( وزیر خارجہ ) ارون جیٹلی ( فینانس ) ایم وینکیا نائیڈو ( شہری ترقیات) نیتن گڈکری ( روڈ ٹرانسپورٹ ) منوہر پاریکر ( دفاع ) نامزد ارکان اور دیگر 11 وزراء مستقل مدعوئین میں شامل ہیں۔ مذکورہ کونسل کا آخری اجلاس 2006 میں منعقد ہوا تھا، یو پی اے حکومت نے اپنی 10سالہ میعاد میں صرف دو مرتبہ یہ اجلاس طلب کیا تھا جبکہ دستور کی دفعہ 263 کے تحت صدرجمہوریہ کے احکامات کے ذریعہ 20مئی 1990 میں بین ریاستی کونسل تشکیل دی گئی تھی تاکہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے اختیارات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT