Wednesday , May 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ۔10 ہزار ٹسٹ رنز پر توجہ نہیں: ڈی ویلیئرز

۔10 ہزار ٹسٹ رنز پر توجہ نہیں: ڈی ویلیئرز

نئی دہلی۔8  اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہام ڈی ویلیئرز نے کہا ہے کہ دس ہزار ٹسٹ رنز ان کے نزدیک کوئی معنی نہیں رکھتے اور  وہ کسی بھی ایسے بیٹسمین کی بے احترامی نہیں کرنا چاہتے جس نے یہ کارنامہ انجام دیا لیکن ان کیلئے دس ہزار ٹسٹ رنز کی اہمیت صفر ہے اور انہیں اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ وہ اس سنگ میل کو پار کرتے ہیں یا نہیں۔ زخموں سے نجات کے بعد واپسی سے متعلق ابراہام ڈی ویلیئرز نے کہا کہ انہیں کیریئر کے دوران زیادہ زخموں کا سامنا نہیں رہا اور اسی وجہ سے وہ اس مسئلے کو قابو بھی نہیں کر سکے لیکن یہ ضرور ہے کہ ہر مرتبہ زخموں سے نجات کے بعد ان کی کھیل میں پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ واپسی ہوئی کیونکہ ان کا یہ خیال ہے کہ جب بھی موقع ملے تو یہ بات واضح کر دینا چاہئے کہ آپ اپنے کھیل پرسخت محنت کر رہے ہیں۔
ناصر جمشید اسپاٹ فکسنگ کے مرکزی ملزم: توقیر
لندن ۔8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین توقیر ضیا نے پاکستان سوپر لیگ کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ٹسٹ کرکٹر ناصر جمشید کو مرکزی ملزم قرار دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کیلئے تشکیل دیے گئے تین رکنی اینٹی کرپشن ٹریبونل میں توقیر ضیا بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ حلقوں میں یکساں احترام کی نگاہ سے دیکھے جانے والے وسیم اکرم بھی اگر کچھ کرتے تو ان سے بھی پوچھ گچھ کی جاتی اور یہی وجہ ہے کہ جب میں چیئرمین پی سی بی تھا تو میں نے وسیم اکرم کو کپتان اور مشتاق احمد کو کوچ نہیں بنایا کیونکہ ان کے نام جسٹس قیام کمیشن کی رپورٹ میں تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT