Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ۔100 روپئے ، 50 روپئے 2 روپئے کے نوٹ کہاں گم ہوگئے؟

۔100 روپئے ، 50 روپئے 2 روپئے کے نوٹ کہاں گم ہوگئے؟

حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : مرکزی حکومت نے صرف 5 سو روپئے اور ایک ہزار روپئے کے نوٹ منسوخ کیے ہیں ۔ لیکن نوٹ بندی کے بعد ایک سو روپئے ، پچاس روپئے اور 2 روپئے کے نوٹ بھی دکھائی نہیں دئیے ۔ لے دے کے نئی دو ہزار روپئے کی نوٹ کی ہی منہ دکھائی ہورہی ہے اور اس نئی نوٹ کی ’ قدر ‘ کا یہ عالم ہے کہ دوکاندار اسے دیکھتے ہی چلر نہیں ہے کا اعلان کررہا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ نوٹ تو صرف پانچ سو روپئے اور ایک ہزار روپئے کے بند ہوئے ہیں یہ ایک سو روپئے 50 روپئے اور دو روپئے کے نوٹ کہاں گم ہوگئے ۔ جو لوگ پرانے نوٹ لے کر بنکس اور پوسٹ آفس پہونچ رہے ہیں ۔ انہیں پرانی 5 سو روپئے اور ایک ہزار روپئے کی نوٹوں کے بدلے صرف دو ہزار روپئے کے نوٹ دئیے جارہے ہیں ۔ یہ دو ہزار روپئے ایک سو روپئے اور پچاس روپئے کی نوٹوں کی شکل میں کیوں نہیں دیے جارہے ہیں ۔ کیا ان نوٹوں کی سربراہی پر کوئی غیر معلنہ پابندی لگائی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT