Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / ۔100 روپئے کرنسی کی فراہمی کیلئے ایس بی آئی کے اقدامات

۔100 روپئے کرنسی کی فراہمی کیلئے ایس بی آئی کے اقدامات

ممبئی 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے سب سے بڑے بینک ایس بی آئی نے آج کہا ہے کہ وہ آئندہ دو دن میں اپنی تمام برانچس اور اے ٹی ایم پر 100 روپئے کی کرنسی کی خاطر خواہ فراہمی کے لئے اقدامات کررہا ہے۔ بینک کے منیجنگ ڈائرکٹر رجنیش کمار نے کہاکہ حکومت کے فیصلے کے بعد عوام کو ہونے والی مشکلات کو کم کرنے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے۔ ایس بی آئی گروپ کے 55 ہزار اے ٹی ایم اور 7 ہزار رقم جمع کرانے والی مشینس ہیں۔ ایس بی آئی کے جملہ 17 ہزار شاخیں ہیں اور لاکھوں صارفین اس سے وابستہ ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ہمارے پاس100  روپئے کی کرنسی کافی تعداد میں موجود ہے اور ہم آئندہ دو دن میں تمام برانچس اوراے ٹی ایمس تک فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔

 

انکم ٹیکس استثنائی حد سے زائد رقم جمع کرنے پر مشکل
نئی دہلی 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گھریلو خواتین، کسان اور ایسے لوگ جن کی سالانہ آمدنی انکم ٹیکس کی استثنائی حد میں ہو، اگر وہ 2.5 لاکھ روپئے کی رقم اب بینک میں جمع کراتے ہیں تو ٹیکس حکام اُن سے پوچھ تاچھ نہیں کریں گے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے کہاکہ انکم ٹیکس کی استثنائی حد 2.5 لاکھ کے اندر رقم جمع کرانے والوں کو فکرمند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں لیکن اِس سے زیادہ رقم جمع کرانے پر جوابدہی ضروری ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اگر کوئی گھریلو خاتون 2.5 لاکھ روپئے جمع کراتی ہے تو کوئی مسئلہ لیکن وہ 20 لاکھ روپئے جمع کرائے تو پھر یقینا مسئلہ ہوگا۔ 2 تا 3 لاکھ کی رقم پر ٹیکس حکام رعایت برتیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT