Tuesday , May 30 2017
Home / کھیل کی خبریں / ۔100 ویں ٹسٹ میں بنگلہ دیشی بولروں کا بہتر مظاہرہ

۔100 ویں ٹسٹ میں بنگلہ دیشی بولروں کا بہتر مظاہرہ

کولمبو ۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی بولرو ں نے ٹیم کے 100 ویں ٹسٹ کا بہترین آغاز کیا ہے جیسا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی میزبان سری لنکائی ٹیم کو انھوں نے کھیل کے پہلے دن 238 رنز کا اسکور بنانے دینے کے ساتھ 7و کٹیں بھی حاصل کرلی ہیں۔ میڈل آرڈر میں چنڈی مل نے ناقابل تسخیر 86 رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو استحکام بخشا کیونکہ کئی بیٹسمین جلد آؤٹ ہوگئے جبکہ ڈی سلوا 34 اور ڈیک ولا 34 رنز کی بہتر شروعات کے باوجود بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ۔ کپتان رنگنا ہیراتھ 63 گیندوں میں دو چوکوں کے ساتھ 18 رنز اسکور کرتے ہوئے چنڈی مل کے ہمراہ آٹھویں وکٹ کیلئے 43 رنز کی غیرمفتوح پارٹنرشپ نبھائی ہے ۔ بنگلہ دیش کیلئے مستیض الرحمن نے 15 اوور میں 32 رنز کے عوض 2 جبکہ مہدی حسن معراج نے 58 رنز کے عوض دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سبھاشیش رائے ، تاج الاسلام اور شکیب الحسن نے بھی فی کس ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT