Friday , May 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / ۔100 ویں ٹسٹ میں بنگلہ دیش کی سری لنکا کے خلاف تاریخی جیت

۔100 ویں ٹسٹ میں بنگلہ دیش کی سری لنکا کے خلاف تاریخی جیت

Bangladesh captain Mushfiqur Rahim (C) and teammates celebrate their victory over Sri Lanka by four wickets on the fifth and final day of the second and final Test cricket match between Sri Lanka and Bangladesh at The P. Sara Oval Cricket Stadium in Colombo on March 19, 2017. / AFP PHOTO / Ishara S. KODIKARA (Photo credit should read ISHARA S. KODIKARA/AFP/Getty Images)

دو ٹسٹ میچس کی سیریز 1 – 1 سے ڈرا ۔ اوپنر تمیم اقبال کی کارآمد نصف سنچری ۔ ہیراتھ و پریرا کو تین تین وکٹس

کولمبو 19 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش نے اپنے 100 ویں ٹسٹ میں سری لنکا کے خلاف چوتھی اننگز میں بہترین بیٹنگ کے ذریعہ تاریخی کامیابی حاصل کی ہے ۔ بنگلہ دیش نے کولمبو میں آج ختم ہوئے دوسرے ٹسٹ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹس سے شکست دے کر یہ فتح درج کروائی ہے ۔ بیرونی سرزمین پر اور سری لنکا کے خلاف اس کی یہ پہلی کامیابی ہے جو اس نے اپنے 100  ویں ٹسٹ میں حاصل کی ہے ۔ اپنے ملک کے باہر بنگلہ دیش کی یہ چوتھی کامیابی ہے اور سری لنکا کے خلاف پہلی ۔ اس کامیابی کے نتیجہ میں دو ٹسٹ میچس کی سیریز ڈرا ہوگئی ہے کیونکہ پہلے ٹسٹ میں سری لنکا نے 259 رنوں سے کامیابی حاصل کرلی تھی ۔ بنگلہ دیش کو سری لنکا کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں کامیابی کیلئے 191 رنز درکار تھے ۔ نوجوان بلے باز مہدی حسن نے پانچویں دن کے آخری سشن کے کھیل میں آدھے گھنٹے کی تگ و دو کے بعد کامیابی کیلئے درکار رنز بنائے ۔ انہوں نے 57.5 اوورس میں کامیابی کیلئے درکار نشانہ عبور کرلیا ۔ اوپنر تمیم اقبال نے اپنی ٹیم کیلئے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 82 رنز سب سے زیادہ بنائے ۔ انہوں نے اپنے 22 ویں ٹسٹ نصف سنچری کے ذریعہ ٹیم کی کامیابی کی بنیاد رکھی تھی اور شبیر رحمن نے 41 رنز بناتے ہوئے ان کا بہترین ساتھ دیا تھا ۔ دونوں نے تیسری وکٹ کی رفاقت میں 109 رنز جوڑے تھے ۔ سری لنکا نے حالانکہ وقفہ وقفہ سے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو آوٹ کیا لیکن وہ اسے کامیابی سے روک نہیں پائی ۔ اسپنرس دل روان پریرا اور کپتان رنگنا ہیراتھ نے بہترین بولنگ کی ۔ دونوں نے ہی تین تین وکٹیں حاصل کیں لیکن وہ بنگلہ دیشی بلے بازوں کو رنز بنانے سے نہیں روک پائے اور مہمان ٹیم نے اپنے 100 ٹسٹ میں بہترین انداز میں جیت درج کروائی ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم اس وقت قدرے لڑکھڑاتی نظر آئی جب تمیم اقبال نے پریرا کی گیند پر چنڈیمل کو کیچ دیدیا ۔ انہوں نے 82 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے سات چوکے اور ایک چھکا لگایا تھا ۔ اس کے بعد پریرار نے شبیر رحمن کو بھی آوٹ کردیا ۔ اس موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم میچ میں واپسی کر رہی ہے لیکن مشفق الرحیم اور شکیب الحسن نے ٹیم کو سنبھالا اور چائے کے وقفہ کے بعد اسے مزید 35 رنز درکار تھے ۔ لیکن اس وقت ہیراتھ نے شکیب الحسن کو آوٹ کردیا ۔ مشفق رحیم آخر تک کریز پر ڈٹے رہے اور انہوں نے 22 ناٹ آوٹ رنز بنائے ۔ مصدق حسین نے بھی اس موقع پر اہمیت کے حامل 13 رن جوڑے ۔ سری لنکا کے کپتان ہیراتھ نے صبح ایسا تاثر دیا تھا کہ ان کی ٹیم میچ پر گرفتر بنا رہی ہے جب انہوں نے دو گیندوں میں وکٹ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ لنچ کے وقفہ پر بنگلہ ٹیم کا اسکور دو وکٹس پر 38 تھا ۔ ہیرات نے پہلی وکٹ اوپنر سومیہ سرکار کی شکل میں حاصل کی جبکہ امر القیاس بھی دوسری ہی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT