Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ۔101 سالہ خاتون کی نظریں مزید ریکارڈز پر مرکوز

۔101 سالہ خاتون کی نظریں مزید ریکارڈز پر مرکوز

ناراشینو۔16 جولائی (سیاست ڈاکٹ کام ) جہاں ایک طرف دنیا کے تمام تیراک ریو اولمپک کی تیاریوں میں مصروف ہیں تو دوسری جانب جاپان کی 101 سالہ خاتون کا ماننا ہے کہ وہ ٹوکیو میں 2020 میں ہونے والے اولمپک میں ریکارڈز قائم کر سکتی ہیں۔ اپنی102ویں سالگرہ منانے کے قریب جاپان کی میکو نگوکا نے  اس  عمر میں ایسے کام کئے جس نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے نوے سال کی عمر کے قریب تیراکی شروع کی اور انہوں نے خبردار کیا کہ اب بھی وہ بہت کچھ کر سکتی ہیں۔ نگوکا نے ٹوکیو کے نواح میں ہونے والے جاپان ماسٹرز سوئمنگ اسوسی ایشن کے مقابلے میں 400 میٹر فری اسٹائل تیراکی 26 منٹ اور 16.81 سیکنڈز میں مکمل کرنے کے بعد  انٹرویو میں کہا کہ میں مکمل طور پر صحت مند ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری صحت کا راز ٹھیک سے کھانا اور متحرک رہنا ہے، میں 105 سال اور اس سے بھی زیادہ عمر تک تیراکی کرنا چاہتی ہوں۔

TOPPOPULARRECENT