Saturday , June 24 2017
Home / ہندوستان / ۔104 سٹلائٹس داغنے پر سائنسدانوں کونتیش کمار، پی وجین کی مبارکباد

۔104 سٹلائٹس داغنے پر سائنسدانوں کونتیش کمار، پی وجین کی مبارکباد

پٹنہ ؍ تھرواننتاپورم ، 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار اور صدر جے ڈی (یو) نتیش کمار اور چیف منسٹر کیرالا پی وجین نے آج اِسرو سائنس دانوں اور عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی جنھوں نے کامیاب PSLV-C37 مشن کیلئے کام کیا، جس نے CARTOSAT-2 سیریز اَرتھ آبزرویشن سٹلائٹ اور 103 یعنی مجموعی طور پر 104 سٹلائٹس لانچ کئے ہیں۔ نتیش کمار اور پی وجین نے اپنے پیامات میں کہا کہ یہ مشن نے تاریخ رقم کی ہے اور یہ ساری قوم کیلئے فخریہ معاملہ ہے۔ نتیش کمار نے جو اِنجینئرنگ گرائجویٹ ہیں، کہا کہ یہ سائنس دانوں کی سخت محنت کا نتیجہ ہے جس کیلئے وہ انھیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ وجین نے کہا کہ فخر کی بات اس لئے بھی ہے کیونکہ اس لانچ کیلئے ٹکنالوجی ملک میں ہی سائنس دانوں نے تیار کی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT