Sunday , April 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ۔104 سٹیلائیٹس کے ریکارڈ داغے جانے کا خیرمقدم

۔104 سٹیلائیٹس کے ریکارڈ داغے جانے کا خیرمقدم

حیدرآباد۔/15فبروری، ( سیاست نیوز) بزرگ خلائی سائنسداں کے کستوری رنگن نے آج اِسرو کی جانب سے 104 سٹیلائیٹس کے داغے جانے کے ریکارڈ اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ساری دنیا میں اب ہندوستان خلائی شعبہ میں اہلیت کا حامل ہوگیا ہے۔ میں اِسرو کو مبارکباد دیتا ہوں کہ اس نے ایک ہی نشانہ میں 100 سے زائد سٹیلائیٹس داغنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سٹیلائیٹس کی کامیابی کا خیرمقدم کیا۔ ایک راکٹ میں 104 سٹیلائٹس کا بیک وقت داغا جانا شاندار کامیابی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT