Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / ۔105 سالہ ویلان نے گھنٹی بجا کر ویمن ورلڈ کپ فائنل کا آغازکیا

۔105 سالہ ویلان نے گھنٹی بجا کر ویمن ورلڈ کپ فائنل کا آغازکیا

لارڈس۔23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)لارڈس خواتین کرکٹ دنیا کی سب سے عمردراز کرکٹ کھلاڑی ایلن ویلان (105 سال) نے اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر گھنٹی بجا کر آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے آغاز کی روایت پوری کی۔ ہندوستانی ویمن کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کا خطابی مقابلہ کھیلا جا رہا ہے۔لندن میں 30 اکتوبر، 1911 کو پیدا ہونے والی ویلان نے 1937 اور 1949 کے درمیان انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے لئے7 ٹیسٹ میچ کھیلے۔ انہوں نے دوسری جنگ عظیم سے پہلے اور بعد میں بھی کرکٹ کھیلنا جاری رکھا۔سال 2011 میں ویلان 100 سال پورے کرنے والی پہلی خاتون ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی بنی تھیں۔ ویلان کا کہنا ہے کہ صحت مند کھانے ہی ان اتنے طویل زندگی کا راز ہے۔

ناڈا چوبیس گھنٹے کی ہیلپ لائن بنائے :گوپی چند
نئی دہلی، 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)ملک میں ڈوپنگ کے تیزی سے بڑھ رہے معاملات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قومی بیڈمنٹن کوچ پلیلاگوپی چند نے کہا ہے کہ قومی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) کو ساتوں دن چوبیس گھنٹے کی ہیلپ لائین بنانی چاہئے تاکہ کھلاڑی کسی طرح کی ادویات لینے سے پہلے مشورہ لے سکیں ۔گوپی چند نے آل انڈیا کھیل کونسل کے چھٹے اجلاس میں یہ مشورہ دیا ۔ قومی بیڈمنٹن کوچ گوپی چند نے اس موقع پر کہاکہ زیادہ تر کھلاڑی کئی عام دوائیاں لے کر بھی ڈوپ میں پھنس جاتے ہیں۔حال ہی میں ایک خاتون کھلاڑی کے معاملے میں اس نے پیٹ کی خرابی کی دوا لی اور ڈوپ میں پھنس گئی ۔

TOPPOPULARRECENT