Tuesday , June 27 2017
Home / ہندوستان / ۔12ریاستیں اور 4 مرکزی زیر انتظام علاقے آئندہ امتحان کی تائید میں

۔12ریاستیں اور 4 مرکزی زیر انتظام علاقے آئندہ امتحان کی تائید میں

جئے پور ۔ 16اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) 12ریاستیں اور 4 مرکزی زیر انتظام علاقہ طب کے طلبہ کیلئے قومی خارجی امتحان کامیاب کرنے کا لزوم عائد کرنے کی تائید میں ہے ۔ اس امتحان میں کامیابی کے بعد ہی یہ طلبہ ڈاکٹر کا لفظ اپنے نام کے ساتھ استعمال کرسکیں گے ۔ حق معلومات قانون کے تحت یہ سوال کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود نے کہا کہ جھارکھنڈ ‘ مہاراشٹرا ‘ بہار ‘ چھتیس گڑھ ‘ گجرات ‘ ہریانہ  ‘ ہماچل پردیش ‘ کیرالا ‘ مدھیہ پردیش ‘ میگھالیہ ‘ اڈیشہ اور پنجاب نے امتحان کے انعقاد کی تائید کی ہے ۔ مرکزی زیرانتظام علاقوں چندی گڑھ ‘ دہلی ‘ جزائرہ انڈومان و نکوبار اور پوڈیچری نے بھی تائید کی ہے ۔9ریاستوں آسام ‘ گوا ‘ کرناٹک ‘ راجستھان ‘ تلنگانہ ‘ مغربی بنگال ‘ آندھراپردیش ‘ جموں و کشمیر اور اتراکھنڈ نے امتحان کی مخالفت کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT