Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ۔12فیصد تحفظات کے حصول کیلئے جوش و خروش

۔12فیصد تحفظات کے حصول کیلئے جوش و خروش

نارائن پیٹ میں کل منعقد شدنی جلسہ عام کیلئے زبردست تیاریاں

نارائن پیٹ۔/23مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ مستقر پر جلسہ عام برائے حصول 12فیصد مسلم تحفظات کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں چنانچہ آج جلسہ گاہ کے میدان مارڈن ہائی اسکول کا ایکشن کمیٹی کے ارکان و ذمہ داران نے تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر تشہری پمفلٹ اور پوسٹر کا رسم اجراء بھی انجام دیا گیا۔ واضح رہے کہ 25مارچ بروز جمعہ شام 7بجے ماڈرن ہائی اسکول نارائن پیٹ کے وسیع و عریض میدان میں عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں نیوز ایڈیٹر روز نامہ ’سیاست‘ جناب عامر علی خاں، رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی، انچارج ٹی آر ایس و ضلع جنرل سکریٹری مسٹرکے شیو کمار ریڈی، ریاستی صدر ایم آر ایف جناب افتخار الدین احمد، اسوسی ایٹ پروفیسر دکن انجینئرنگ کالج پروفیسر عبدالمجید مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کررہے ہیں۔ اس جلسہ عام میں مستقر نارائن پیٹ کے علاوہ اطراف و اکناف سے ہزاروں مسلمانوں کی شرکت متوقع ہے۔ آج ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران نے جلسہ گاہ کا معائنہ کیا اور جلسہ کی تیاریوں کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صدر ایکشن کمیٹی جناب محمد امیرالدین ایڈوکیٹ، نائب صدر عبدالسلیم ایڈوکیٹ، سرپرست جلسہ غلام محی الدین چاند، خازن خلیل احمد تاج، اے ار رحمن، مجاہد صدیقی، محمد ظہیر الدین، عبدالرؤف حسام الدین، عبدالقدیر سنڈکے، ریاض رنگریز، ذاکر ہزاری، محمد تقی موذن، ارشد فیصل، سرفراز حسین انصاری، حافظ محمد تقی و دیگر نے شرکت کی۔

ایم پی کویتا ، کلکٹر اور ایس پی کی جانب سے ہولی کی مبارکباد
نظام آباد:23؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نظام آباد میں ہولی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ ریاستی وزیر پوچارام سرینواس ریڈی، رکن پارلیمنٹ کے کویتا،رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا، ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا، ضلع ایس پی چندر شیکھر ریڈی کے علاوہ اراکین اسمبلی نے ہولی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی اور ہولی زندگی میں خوشیاں لانے والا تہوار ہے اور اس دن آپسی اختلافات، گلے شکوے دور کرتے ہوئے ایک دوسرے سے ملنے کاخصوصی تہوار ہے۔ ضلع کے مختلف مقامات پر بھی آپس میں ساتھی ایک دوسرے پر رنگ ڈال کر ہولی کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔

TOPPOPULARRECENT