Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / ۔12 بڑے قرض نادہندگان کے ناموں کا عنقریب ا علان

۔12 بڑے قرض نادہندگان کے ناموں کا عنقریب ا علان

نئی دہلی۔ 14جون (سیاست ڈاٹ کام) وزارت فینانس نے آج کہا کہ آر بی آئی نے 12 بڑے قرض نادہندگان کی نشاندہی کی ہے جن کے نام بہت جلد عوام کے سامنے آئیں گے۔ ریزرو بینک نے کل کہا تھا کہ 12 ایسے بڑے قرض نادہندگان کی نشاندہی کرلی گئی ہے جنہوں نے بینکنگ شعبہ میں مجموعی این پی اے کا تقریباً 25 فیصد بطور قرض حاصل کیا ہے۔ یہ معاملہ متعلقہ بینکوں سے رجوع کیا جائے گا اور نیشنل کمپنی لا ٹریبونل میں ترجیحی بنیادوں پر ان مقدمات کی سماعت ہوگی۔ وزارت فینانس کے معاشی مشیر سنجیو سانیال نے بتایاکہ آر بی آئی نے جن نادہندگان کی شناخت کی ہے ان میں ہر شخص بینکس کو 5 ہزار کروڑ روپئے سے زائد کی رقم ادا شدنی ہے۔ بینکنگ شعبہ پر 8 لاکھ کروڑ سے زائد غیرکارکرد اثاثے (این پی اے) ہونے کی وجہ کافی منفی اثر پڑا ہے۔

TOPPOPULARRECENT