Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / ۔12 سالہ ہندوستانی نژاد امریکی لڑکا ڈاکٹر بنے گا

۔12 سالہ ہندوستانی نژاد امریکی لڑکا ڈاکٹر بنے گا

لاس اینجلس ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک 12 سالہ ہندوستانی نژاد امریکی لڑکے کو جسے صدر امریکہ بارک اوباما نے یو ایس کالج سے سب سے کم عمری میں گریجویشن کرنے پر مبارکباد دی تھی، وہ اب ڈاکٹر بننے کی تمنا کررہا ہے اور جس وقت اس کی یہ آرزو پوری ہوگی اس وقت اس کی عمر صرف 18 سال ہوگی کیونکہ اسے امریکہ کی دو باوقار یونیورسٹیوں نے داخلہ دینے کیلئے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ کیلیفورنیا کے سکرامنٹو کے ساکن تنشق ابراہام کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا (یوسی) ڈیوس کی جانب سے داخلہ کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ یوسی سانٹاکروز سے اسے ریجنٹس اسکالر شپ کی پیشکش کی گئی ہے۔ تنشق ابراہام نے اب تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ اسے کس یونیورسٹی میں داخلہ لینا ہے۔ سی بی سی سکرامنٹو کے ٹیلیویژن نے بھی ابراہام کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہیکہ ابراہام کا یہ ماننا ہیکہ جب تک اسے ایم ڈی کی ڈگری ملے گی اس وقت تک اس کی عمر 18 سال ہوجائے گی۔ اس نے کہا کہ وہ بھی دیگر عام بچوں کی طرح ہے اور ویڈیو گیمز کھیلنا پسند کرتا ہے۔ جہاں تک سائیکرو اسکوپس کے استعمال کا سوال ہے تو اس کا استعمال وہ کچھ سیکھنے کیلئے کرتا ہے۔ اگر ابراہام نے یو سی ڈیوس یا یو سی سانٹاکروز میں داخلہ لیا تو اس کا موقف ایک جونیر ٹرانسفر اسٹوڈنٹ کا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT