Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ۔12 فیصد مسلم تحفظات پر ادبی تحریک کا غیر معمولی ردعمل

۔12 فیصد مسلم تحفظات پر ادبی تحریک کا غیر معمولی ردعمل

شعراء سے گیت ، غزلیں ، نظمیں وصولی کی آج آخری تاریخ
حیدرآباد 19 مئی (سیاست نیوز) مسلم تحفظات کے سلسلہ میں ادارہ سیاست کی جانب سے شروع کردہ ادبی تحریک میں ملی درد رکھنے والے اور اپنی ذمہ داری کا احساس رکھنے والے بیشتر شعراء نے اپنے کلام ادارہ سیاست پر جمع کرواچکے ہیں۔ مسلم تحفظات کے سلسلہ میں ریاست تلنگانہ کے علاوہ ملک کی دیگر ریاستوں کے ممتاز شعرائے کرام بھی اپنے کلام روانہ کررہے ہیں۔ ادارہ سیاست کی جانب سے چلائی جانے والی 12 فیصد مسلم تحفظات کی تحریک میں شدت پیدا کرنے کی غرض سے شروع کردہ اِس ادبی تحریک میں غزل، نظم، گیت کے ذریعہ حصہ لینے کی خواہش کی گئی تھی جس پر زبردست ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شہر حیدرآباد اور اضلاع سے تعلق رکھنے والے شعرائے کرام نے اپنے کلام روانہ کئے ہیں۔ اِس سلسلہ میں مشاعرہ کی تاریخ و مقام کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔ شعراء سے 20 مئی تک کلام پہنچادینے کی خواہش کی گئی تھی اور آج کلام جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے۔ اِسی لئے تمام شعراء سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے کلام فوری طور پر بذریعہ ای میل، فیاکس یا راست ادارہ سیاست کو پہنچادیں تاکہ جلد از جلد مشاعرہ کی تاریخ و مقام کو قطعیت دی جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT