Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ۔12 فیصد مسلم تحفظات پر منسٹرس کوارٹرس میں دھرنا، احتجاجی گرفتار

۔12 فیصد مسلم تحفظات پر منسٹرس کوارٹرس میں دھرنا، احتجاجی گرفتار

حیدرآباد ۔ 17 مارچ (پریس نوٹ) مسلمانوں کو 12 فیصد ریزرویشن کی عمل آوری، بجٹ سب پلان قانون کا مطالبہ کرتے ہوئے مائناریٹی سب پلان ریزرویشن ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام منسٹرس کواٹرس پر دھرنا منظم کیا گیا۔ اس دھرنے میں ریاستی قائد محمد عباس نے مسلمانوں کے مسئلہ پر اسمبلی میں اعلان کرنے اور سب پلان قانون بنانے پر زور دیا۔ گورنر کے تقریر میں بجٹ اور 12 فیصد ریزرویشن کو نظرانداز کیا گیا۔ مسلم نوجوانوں کو لون دینے کی ایک طرف اعلان کرنے والی حکومت مائناریٹی فینانس کارپوریشن کو بجٹ میں 13 کروڑ سے گھٹا کر 9 کروڑ کردیا گیا اور شادی مبارک فنڈس 295 کروڑ سے گھٹا کر 150 کروڑ کیا گیا۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہیکہ مسلمانوں کے ساتھ حکومت سوتیلا سلوک کررہی ہے۔ عبدالستار سٹی سکریٹری MSRAC نے مطالبہ کیا کہ فوراً حکومت اسمبلی یا مسلمانوں کے اس مسئلہ پر بات کریں اور 12 فیصد ریزرویشن کے عملی اقدامات کریں۔ اس پروگرام میں سٹی سکریٹریس منہاج قریشی، نذیرانصاری، محمد علی، عبدالعزیز خان (پاشاہ)، محمد کلیم، محمد ابراہیم، محمد جاوید، ایم ڈی بابا، محمد منور، ایوب خان، اسمعیل خان، محمد ارشد دیگر قائدین نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT