Thursday , June 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / ۔13 سابق کھلاڑیوں کو35 لاکھ روپئے منطور

۔13 سابق کھلاڑیوں کو35 لاکھ روپئے منطور

ممبئی۔18جون (سیاست ڈاٹ کام( بی سی سی آئی نے سپریم کورٹ کی جانب سے تقرر کردہ انتظامی کمیٹی کے اتل واسن اور لال چند راجپوت سمیت 13 سابق کھلاڑیوں کو ون ٹائم بینیفٹ اسکیم کے تحت35 لاکھ روپے دینے کے فیصلے کو تسلیم کر لیا۔ اجلاس کے دوران قائم مقام سیکرٹری امیتابھ چوہدری نے انتظامی کمیٹی کو یقین دلایا کہ 26جون کو بورڈ کی خصوصی اجلاس عامہ میں ان کے فیصلے کو منظور کرلیاجائے گا۔
فلپس کا شارک کیساتھ تیراکی کا مقابلہ؟
واشنگٹن۔18جون (سیاست ڈاٹ کام( لیجنڈ امریکی سوئمر مائیکل فلپس نے سبکدوشی کے بعد اپنی صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے نیا چیلنج قبول کرلیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق 39ورلڈ ریکارڈز بناتے ہوئے 23 اولمپک گولڈ میڈلز جیتنے والے سابق امریکی تیرا ک مائیکل فلپس آئندہ ماہ شارک کی افزائش کے حوالے سے دن کے موقع پر گریٹ وائٹ شارک کے ساتھ ریس لگائیں گے۔اس ریس کے خطرناک ہونے کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتاہے کہ فلپس بغیر کسی حفاظتی لباس کے پانی میں اتریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT