Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ۔13 سالہ گوریکا سب سے کم عمر اولمپین

۔13 سالہ گوریکا سب سے کم عمر اولمپین

نیپال کو اولین اولمپک میڈل کی تلاش ۔ گوریکا سے قومی امیدیں وابستہ
لندن ، 4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ایشیائی ملک نیپال کی 13 سالہ تیراک گوریکا سنگھ ریو اولمپکس میں حصہ لینے والے سات رکنی نیپالی دستے کا حصہ ہے۔ وہ اِس برس کے گرمائی اولمپکس میں حصہ لینے والی سب سے کم عمر اتھلیٹ بھی ہے۔ 5 اگست سے 21 اگست تک ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں دنیا بھر سے تقریباً 10 ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے۔ گوریکا کو کھیلوں کے کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں نیپال کیلئے تمغہ جیتنے والی پہلی کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ یہ اعزاز انھوں نے رواں برس انڈیا میں منعقدہ جنوبی ایشیائی کھیل ’ساف گیمز‘ میں چار میڈلز جیت کر حاصل کیا تھا۔ نیپال نے پہلی بار 1964ء میں اولمپک کھیلوں میں حصہ لیا تھا لیکن 11 مقابلوں میں حصہ لینے کے بعد اب بھی نیپال میڈل کی تلاش میں ہے۔ گوریکا کی پیدائش نیپال میں ہوئی۔ تاہم اب وہ لندن میں مقیم ہے۔ نیپال کے مقامی ذرائع ابلاغ گوریکا کو اولمپک میڈل کیلئے واحد امید قرار دے رہے ہیں اور کھٹمنڈو پوسٹ نے انھیں ’نیپال کی بہترین تیراک‘ قرار دیا ہے۔ نیپالی سوشل میڈیا میں بھی گوریکا سنگھ موضوع بحث ہے۔ سندیپ جنانوالی نے ٹوئٹر پر لکھا ہے، ’’گوریکا نے ہمارا احترام بڑھا دیا ہے‘‘۔ اجل بھٹاچاریہ نے لکھا ہے، ’’ایک طرف حکومت جہاں ہمیں شرمسار کر رہی ہے، وہیں گوریکا سنگھ نیپال کی عزت بڑھا رہی ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT