Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / ۔13 ہندوستانیوں کی 2013ء سے پاکستانی جیلوں میں موت ، حکومت کا بیان

۔13 ہندوستانیوں کی 2013ء سے پاکستانی جیلوں میں موت ، حکومت کا بیان

نئی دہلی ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) 2013ء سے اب تک 13 ہندوستانی پاکستانی جیلووں میں فوت ہوچکے ہیں۔ ساڑھے تین سال کے دوران فوت ہونے والوں میں لاہور جیل میں حال ہی میں فوت ہونے والا کرپال سنگھ بھی شامل ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے لوک سبھا میں مرکزی وزیرمملکت برائے خارجی امور وی کے سنگھ نے کہا کہ ہندوستان پہلے ہی اس بات کا اعادہ کرچکا ہیکہ حکومت پاکستان کو ذمہ داری لینی چاہئے اور ہندوستانیوں کی پاکستانی جیل خانوں میں حفاظت کو یقینی بنانا چاہئے۔ علاوہ ازیں پاکستانی جیلوں میں قید ہندوستانیوں کی اعانت اور خیریت سے رکھے جانے کی بھی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔ دستیاب معلومات کے بموجب ہمارے سفارتخانے اور عہدیدار جو بیرون ملک مقیم ہیں، مختلف ممالک میں گذشتہ تین سال کے دوران اور جاریہ سال اب تک 49 ہندوستانی غیرملکی جیلوں میں فوت ہوچکے ہیں۔ ان میں وہ 11ہندوستانی بھی شامل ہیں جو اس مدت کے دوران پاکستانی جیلوں میں فوت ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT