Wednesday , October 18 2017
Home / Top Stories / ۔14نئے اضلاع کی تشکیل کا عمل تیز رفتار بنانے کے سی آر کی ہدایت

۔14نئے اضلاع کی تشکیل کا عمل تیز رفتار بنانے کے سی آر کی ہدایت

SRI K.CHANDRASHEKAR RAO

دسہرہ کے موقع پر نئے اضلاع کا اعلان متوقع، دفاتر کے قیام اور اسٹاف کی تقسیم پر چیف سکریٹری سے تبادلہ خیال
حیدرآباد۔/17اگسٹ، ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے چیف مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما کو ہدایت کی ہے کہ نئی ریاست کے موجودہ 10 اضلاع میں 14نئے اضلاع کے اضافہ کے ساتھ دسہرہ تک 24 اضلاع کی تشکیل کے عمل کو سرعت انگیز بنائیں۔ کے سی آر نے آج اس ضمن میں کابینی ذیلی کمیٹی کے صدر نشین و ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کے ساتھ اپنے کیمپ آفس پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس طلب کیا۔ جس میں راجیو شرما کے علاوہ چیف کمشنر لینڈ ایڈمنسٹریشن ( سی ایل اے ) ریمنڈ پیٹر اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ یہ اجلاس نمایاں اہمیت کا حامل تھا کیونکہ چیف منسٹر کے سی آر پہلے ہی اس مسئلہ پر 20 اگسٹ کو کل جماعتی اجلاس طلب کرچکے ہیں جس میں نئے اضلاع کی تشکیل کے منصوبہ پر مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے تبادلہ خیال کیا جائے۔ لیکن اس بات کی کوئی توقع نہیں ہے کہ حکومت اس مسئلہ پر چند تجاویز سے اتفاق کرے گی۔ حکومت پہلے ہی سی سی ایل  اے کو منصوبہ کا نمونہ پیش کرچکی ہے اور ایک اعلامیہ کی اجرائی کے ذریعہ 14نئے اضلاع کی تشکیل کا اعلان کرسکتی ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نئے اضلاع کیلئے عہدیداروں کی تقسیم تخصیص، ریونیو ڈیویژن آفیسر ( آر ڈی اوز ) جوائنٹ کلکٹرس اور دیگر سرکردہ عہدیداروں کے دفاتر کے قیام کی تفصیلات پہلے ہی متعلقہ ضلع کلکٹرس کو فراہم کی جاچکی ہیں۔

چیف منسٹر کے اس اجلاس کے بعد چیف سکریٹری نے اعلیٰ عہدیداروں کو جوائنٹ کلٹرس آر ڈی اوز اور دیگر دفاتر کے قیام کے اقدامات کو تیز رفتار بنائے اور ان دفاتر کو عصری آلات اور تمام بنیادی سہولتوں سے آراستہ کرنے کی ہدایت کی۔ جائزہ اجلاس میں کیڈر کی تعداد، ترقیوں، نئے تقررات کے علاوہ موجودہ عہدیداروں اور اسٹاف سے متعلق مختلف اُمور و مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تلنگانہ میں نئے اضلاع کی تشکیل کے سلسلہ میں چیف سکریٹری راجیو شرما نے تمام محکمہ جات کے سکریٹریز کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔ اس میٹنگ میں نئے اضلاع کی تشکیل کے ساتھ ساتھ ان اضلاع میں کلکٹر کے دفاتر ‘ ضلع کی سطح پر مختلف محکمہ جات کے دفاتر کے قیام ان کے ڈھانچے ‘ اسٹاف کی تقسیم اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ راجیو شرما نے نئے اضلاع کے قیام کے سلسلہ میں کلکٹرس کو بعض رہنمایانہ خطوط بھی جاری کئے ۔کل جماعتی اجلاس کے بعد کابینہ کے اجلاس میں اضلاع کی تشکیل کے سلسلہ میں حتمی فیصلہ لیا جائے گا ۔ 22اگست کو نئے اضلاع کی تشکیل کے سلسلہ میں نوٹیفکیشن کا مسودہ جاری کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT