Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / ۔149 نئے پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر قائم کرنے کا اعلان

۔149 نئے پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر قائم کرنے کا اعلان

نئی دہلی ۔ 17 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاسپورٹ کے حصول کے لیے اب طویل فاصلہ طئے کرنا نہیں پڑے گا کیوں کہ حکومت نے ہر پچاس کیلو میٹر کے رقبہ میں پاسپورٹ سنٹر کھولنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے آج اعلان کیا کہ حکومت بہت جلد 149 نئے پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر کا آغاز کرے گی ۔ یہ پہلے مرحلہ میں اعلان کئے گئے 86 کیندر کے علاوہ ہوں گے ۔ وزارت امور خارجہ اور محکمہ ڈاک نے مشترکہ طور پر یہ پیشرفت کی ہے ۔ این ڈی اے حکومت نے اقتدار پر آنے کے بعد سے اب تک 16 پاسپورٹ سیوا کیندر قائم کئے اور شمال مشرقی ریاستوں کو ترجیح دی گئی ۔ اس سے پہلے 77پاسپورٹ سیوا کیندر ملک میں موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT