Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / ۔15 شعبوں میں ایف ڈی آئی قواعد میں نرمی

۔15 شعبوں میں ایف ڈی آئی قواعد میں نرمی

نئی دہلی ۔ 10 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) غیر ملکی سرمایہ کاری قواعد کو مزید سہولت بخش بناتے ہوئے حکومت نے آج 15 شعبوں بشمول رئیل اسٹیٹ ، دفاع ، شہری ہوا بازی اور خبروں کی نشریات میں غیر ملکی راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی حد میں اضافہ کردیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ایف ڈی آئی قواعد میں آسانی کو حکومت کی ترقی اور اصلاحات سے بھرپور پالیسی کا نتیجہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے فوائد ہر شہری تک پہنچنے چاہئے ۔ سابق وزیر فینانس پی چدمبرم نے نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے ان کے سابقہ موقف کا حوالہ دیا، جب انہوں نے ایف ڈی آئی کی شدت سے مخالفت کی تھی۔ سی پی آئی ایم نے بھی اسے بیرونی کمپنیوں کی خوشامد سے تعبیر کیا۔

TOPPOPULARRECENT