Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ۔15 ہزار کنٹراکٹ ملازمین کو باقاعدہ بنانے کا عمل تیز

۔15 ہزار کنٹراکٹ ملازمین کو باقاعدہ بنانے کا عمل تیز

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاستی حکومت کے مختلف محکمہ جات میں کام کررہے تقریبا پندرہ ہزار کنٹراکٹ ملازمین کو 2 جون یوم تاسیس تلنگانہ کے فوری بعد باقاعدہ بنایا جائے گا ۔ باقاعدہ ملازمین کے تبادلوں کی بھی توقع ہے ۔ ذرائع کے بموجب گذشتہ 2 سال سے سرکاری ملازمین کے تبادلے نہیں ہوئے ہیں جو ملازمین طویل عرصہ سے ایک ہی مقام پر ہیں توقع ہے کہ ان کے تبادلے کئے جائیں گے ۔ کل سکریٹریٹ میں منعقد ہوئے جائزہ اجلاس میں چیف سکریٹری راجیو شرما نے مختلف محکمہ جات کے سکریٹریز کو ہدایت دی کہ اہل کنٹراکٹ ملازمین کی فہرست شنبہ تک فینانس ڈپارٹمنٹ کو روانہ کردیں ۔ اس طرح محکمہ فینانس انفرادی طور پر کنٹراکٹ ملازمین کو ان کی خدمات باقاعدہ بنانے کے لیے لیٹرس جاری کرسکے گا ۔ ذرائع کے بموجب تقریبا 15 ہزار کنٹراکٹ ملازمین باقاعدہ بنائے جانے کے اہل ہیں ۔ ریاستی حکومت کنٹراکٹ ملازمین کو باقاعدہ بنانے کے لیے جی او پہلے ہی جاری کرچکی ہے اور اس کام کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ تلنگانہ حکومت میں تقریبا 40 ہزار کنٹراکٹ ملازمین کام کررہے ہیں تاہم سوسائٹیز اور کارپوریشنس میں کام کرنے والے کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ نہیں بنایا جائے گا ۔ مختلف سرکاری محکمہ جات میں کام کرنے والے کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنایا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT