Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / ۔154/5 پرپریشان سری لنکا کو اننگزشکست کا خطرہ

۔154/5 پرپریشان سری لنکا کو اننگزشکست کا خطرہ

Indian bowler Mohammed Shami (L) celebrates after dismissing Sri Lankan batsman Danushka Gunathilaka (R) during the second day of the first Test match between Sri Lanka and India at Galle International Cricket Stadium in Galle on July 27, 2017. / AFP PHOTO / ISHARA S. KODIKARA

ہندوستان پہلی اننگزمیں 600 رنز‘سمیع کی شانداربولنگ

گال 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے خلاف یہاں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن ہی ہندوستانی ٹیم نے نہ صرف اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے بلکہ میزبان ٹیم پر اننگز شکست کے بادل منڈلارہے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسمبر 2016 ء کے بعد سے اِس مقابلے تک پانچویں مرتبہ 600 یا اُس سے زائد رنز اسکور کئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف ممبئی میں 687 ، چینائی میں 759 ، حیدرآباد میں بنگلہ دیش کے خلاف 687 اور رانچی میں آسٹریلیا کے خلاف 603 کے بعد آج سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 600 رنز اسکور کئے ہیں۔ قبل ازیں ہندوستان نے اپنی کل کی اننگز 399/3 سے آگے کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں 600 رنز اسکور کرنے کے بعد دن کے اختتام پر سری لنکائی ٹیم کو 44 اوورس کے کھیل کے بعد 154/5 تک محدود کردیا ہے۔ سری لنکا کو پہلی اننگز میں ہنوز 646 رنز کا خسارہ مکمل کرنا ہے۔ دن کے اختتام پر سابق کپتان اور آل راؤنڈر انجیلو میتھیوز 91 گیندوں میں 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل تسخیر 54 رنز اسکور کرنے کے علاوہ تسارا پریرا کے ہمراہ 11 رنز کی پارٹنرشپ بنالی ہے۔ سری لنکا کے لئے اوپنر اپل تھرنگا بدقسمتی سے رن آؤٹ ہونے سے قبل 93 گیندوں میں 10 چوکوں کی مدد سے 64 رنز اسکور کئے۔ تھرنگا ڈرامائی انداز میں رن آؤٹ ہوئے کیوں کہ جب گیند وکٹ کیپر کو پہنچائی جارہی تھی تب اُن کا بیاٹ کریز میں تھا لیکن جب کیپر نے بیلس اُڑائے اُن کا بیاٹ ہوا میں تھا۔ ہندوستان کے لئے محمد سمیع نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو سلپ میں آؤٹ کروایا۔

TOPPOPULARRECENT