Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ۔16 مئی سے غیر معینہ مدت کا آٹوبند

۔16 مئی سے غیر معینہ مدت کا آٹوبند

حیدرآباد 8 مئی (پریس نوٹ) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے اولا اینڈ یوبر مینجمنٹس کو ان کی غیر قانونی سرگرمیوں کے لئے فوری گرفتار کرنے اور آٹو پرمٹس کی منسوخی کے احکام سے دستبرداری اور آٹو کے موجودہ کرایہ میں فوری اضافہ کرتے ہوئے اسے پڑوسی ریاستوں کے مساوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے 16 مئی سے آٹو ڈرائیورس سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی ہے جس پر جی ایچ ایم سی علاقہ میں آٹوز سڑکوں پر نہیں ہوں گے۔ آٹو ڈرائیورس کے دیگر مطالبات میں یہ بات کہی گئی ہے کہ چیف منسٹر 2014 ء کے اسمبلی انتخابات کے وقت آٹو ڈرائیورس سے کئے گئے اس وعدہ کو پورا کریں کہ آٹو ڈرائیورس کو آٹھویں جماعت میں کامیابی کی شرط کے بغیر ٹرانسپورٹ ڈی ایل اور بیاچس جاری کئے جائیں گے۔ چیف منسٹر ان کے اس وعدہ کو بھی پورا کریں کہ آٹو ڈرائیورس کو آر ٹی اے اور پولیس کی جانب سے ہراساں نہیں کیا جائے گا۔جے اے سی قائدین محمد امان اللہ خان اور دیگر نے ایک بیان میں کہاکہ آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس اولا اور یوبر کیاب کمپنیز کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT