Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / ۔17 سالہ کنڑ مصنف کا ایوارڈ واپس

۔17 سالہ کنڑ مصنف کا ایوارڈ واپس

بنگلورو ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) 17 سالہ ریا نتاشا نے جس نے 5 ناول تحریر کئے ہیں، کنڑ مصنف ایم ایم کلبرگی کے قتل کے خلاف بطور احتجاج اپنا کنڑ ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نتاشا جو اپنے قلمی نام مدوتیرتاہلنی کے نام سے مشہور ہے، ناول کاڑا ہادیاں اوگالو تصنیف کی ہے، جس پر ایک فلم بھی تیار کی گئی تھی اور اس فلم کو انعام بھی حاصل ہوا تھا۔ اس نے کہا کہ اسے یہ دیکھ کر گہرا دکھ پہنچا ہے کہ کلبرگی کے قاتلوں کو ہنوز گرفتار نہیں کیا جاسکا اور نہ سزاء دی جاسکی ہے۔ چنانچہ وہ بطور احتجاج اپنا کنڑ ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ واپس کرنے کا فیصلہ کرچکا ہے۔
سمجھوتہ ایکسپریس کا احیاء
نئی دہلی۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سمجھوتہ ایکسپریس جسے گذشتہ ہفتہ پنجابی کاشتکاروں کے احتجاج کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا، دوبارہ چلنا شروع کرچکی ہے۔ وزارت خارجہ نے آج اطلاع دی کہ دہلی سے یہ ٹرین لاہور تک جاتی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ 83 ہندوستانی جو لاہور میں پھنسے ہوئے تھے، واگھا کی سرحد پر پہنچ چکے ہیں اور ہندوستانی ہائی کمیشن برائے پاکستان نے اس کی اطلاع دی ہے۔ اسی طرح دہلی میں پھنسے ہوئے 33 پاکستانی بھی سرحد پر پہنچا دیئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT