Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ۔17 ستمبر کو یوم آزادی تلنگانہ منانا چاہیئے: توگاڑیہ

۔17 ستمبر کو یوم آزادی تلنگانہ منانا چاہیئے: توگاڑیہ

حیدرآباد۔/16ستمبر، ( سیاست نیوز) وشوا ہندو پریشد کے کارگذار صدر پروین توگاڑیہ نے آج ٹی آر ایس حکومت سے درخواست کی کہ وہ 17ستمبر کو یوم آزادی تلنگانہ منائے تاکہ نظام حکومت سے اس علاقہ کی آزادی کی یادگار منائی جاسکے۔ میں چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھرراؤ سے درخواست کرتا ہوں کہ 17ستمبر کو سرکاری طور پر تلنگانہ لبریشن ڈے منایا جائے۔ اس سلسلہ میں بی جے پی کی جانب سے بھی پرزور مطالبہ کیا جارہا ہے۔ توگاڑیہ نے الزام عائد کیا کہ نظام نے حیدرآباد کو ایک علحدہ آزاد مسلم ریاست بنانے کی کوشش کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT