Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / -۔17 ویں بوسٹن کپ کرکٹ ٹورنمنٹ کا افتتاح

-۔17 ویں بوسٹن کپ کرکٹ ٹورنمنٹ کا افتتاح

کمسن کرکٹرس کی حوصلہ افزائی کی ستائش ، ایم وی نرسمہا راؤ کا خطاب

حیدرآباد ۔14 مئی ۔ (پریس نوٹ ) ہندوستانی قومی ٹیم کے سابق کرکٹر ایم وی نرسمہا راؤ نے آج یہاں 17 ویں بوسٹن کپ کرکٹ ٹورنمنٹ کا افتتاح کیا۔ بچوں اور بالخصوص مراعات سے محروم طلبہ و نوجوانوں میں اسپورٹس سے دلچسپی پیدا کرنے کیلئے بوسٹن مشن ہائی اسکول کالا پتھر تاڑبن نے غیرسرکاری تنظیم اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن کے تعاون سے 17و یں بوسٹن کپ 2016 ء کا اہتمام کیا ہے ۔ اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن کے وسیع و عریض گراؤنڈس پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم وی نرسمہا راؤ نے اُبھرتے ہوئے ہونہار کرکٹرس کی حوصلہ افزائی کیلئے بڑے پیمانے پر پروگرام کے انعقاد کے لئے منتظمین اور اسپانسرس کی ستائش کی ۔ انھوں نے یاد دلایا کہ وہ بھی بچپن میں ایسے ہی مقابلوں میں حصہ لیا کرتے تھے اور توقع ظاہر کی کہ یہ اُبھرتے ہوئے ہونہار کرکٹرس ہندوستانی کرکٹ کا مستقبل بنیں گے ۔ ہندوستان کے سابق ٹسٹ کرکٹر گویند راج نے بھی اس ٹورنمنٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین اور اسپانسرس کو مبارکباد دی ۔ رانجی کے سابق کھلاڑی اور سوپر کیٹ کرکٹ کوچنگ فاؤنڈیشن کے چیف کوچ مومن پٹیل اعزازی مہمان تھے ۔ بوسٹن مشن اسکول کے کرسپانڈنگ محمد شاکر احمد نے ابتداء میں خیرمقدمی خطاب کیا۔ محمد فردوس نے بوسٹن کپ کرکٹ ٹورنمنٹ کے 16 سال طویل سفر کی مختصر تاریخ بیان کی ۔ اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن کے بانی کے سائی بابا نے مہمانوں اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ محمد عمران احمد نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ ایس سی ایف بلوز اور گویند راج سی اے ( انڈر 12 ) کے درمیان افتتاحی مقابلہ ہوا۔

TOPPOPULARRECENT