Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ۔17 ویں بوسٹن کپ کرکٹ ٹورنمنٹ کا مئی میں آغاز

۔17 ویں بوسٹن کپ کرکٹ ٹورنمنٹ کا مئی میں آغاز

حیدرآباد۔ 9 اپریل (پریس نوٹ) ہوسٹن مشن ہائی اسکول کالاپتھر کے زیراہتمام 17 ویں بوسٹن کپ (ڈے؍ نائٹ) کرکٹ ٹورنمنٹ مئی کے دوسرے ہفتہ سے شروع ہوگا جس میں انڈر 12، انڈر 14 اور انڈر 16 کی کھلاڑیوں کی تقریباً 100 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ بوسٹن کپ ٹورنمنٹ گزشتہ 17 سال سے منعقد کیا جارہا ہے جس کا شمار شہر کے بڑے ٹورنمنٹس میں کیا جاتا ہے۔ ماضی کے مختلف مقابلوں میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین، وی وی ایس لکشمن، ارشد ایوب، وینکٹ پتی راجو، ایم ایس کے پرساد، دنیش مونگیا کے علاوہ ہندوستانی ویمنس کرکٹ ٹیم کی موجودہ کپتان متالی راج اور دیگر کئی قومی و بین الاقوامی شہرت یافتہ کرکٹرس شرکت کرچکے ہیں۔ علاوہ ازیں بوسٹن کو اس بات پر بھی فخر ہے کہ امباٹی رائیڈو، ٹی سمن، ارجن یادو جیسے کھلاڑیوں نے بوسٹن کرکٹ ٹورنمنٹ میں حصہ لیا تھا جو بعد میں آئی پی ایل اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوئے۔ مئی کے دوسرے ہفتہ سے شروع ہونے والے ٹورنمنٹ میں ڈان بوسک، آل سینٹس، لٹل فلاور، گوتم، تلسی، میتھوڈسٹ ہائی اسکول، حیدرآباد پلک اسکول، بھارتیہ ودیا بھون اور دیگر باوقار اسکولس کے علاوہ سوپر کیٹس کرکٹ اکیڈیمی، سروجنی اکیڈیمی ارشد ایوب اکیڈیمی وغیرہ بھی حصہ لیں گے۔ تفصیلات کیلئے بوسٹن مشن ہائی اسکول کے کرسپانڈنٹ شاکر احمد سے 9246362299 اور بانی ایس سی ایف کے سائی بابا سے 9396559440 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT