Friday , July 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ۔18 ویں بوسٹن کپ کا کامیاب اختتام، سی ایس ایف ریڈ انڈر 12 کی فاتح

۔18 ویں بوسٹن کپ کا کامیاب اختتام، سی ایس ایف ریڈ انڈر 12 کی فاتح

حیدرآباد 27 مئی (پریس ریلیز) 18 ویں بوسٹن کلب ڈے نائیٹ کرکٹ ٹورنمنٹ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا جس میں دونوں شہروں کی انڈر12 ، انڈر 14 اور انڈر 16 کی ٹیموں نے شرکت کی۔ آج یہاں اِس ٹورنمنٹ کا اختتام ہوا اور رواں برس اِس ٹورنمنٹ کو کالا پتھر تاڑبن، بوسٹن مشن ہائی اسکول کے سکریٹری مرحوم محمد شاکر احمد کی یاد میں منعقد کیا گیا تھا۔ اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن مانصاحب ٹینک کے اشتراک سے منعقد ہوئے اِس ٹورنمنٹ کی اختتامی تقریب میں کے آر راج کمار اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے صدر، ٹی این جی او کے جوائنٹ سکریٹری محمد عبدالمقتدر، سکریٹری سوپر کیاٹ اور سینئر کوچ مومن پٹیل کے علاوہ کئی اہم شخصیتوں نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں مختلف زمرہ کی فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو انعامات دینے کے علاوہ مین آف دی میچ ، مین آف سیریز اور بہترین بولر اور بیٹسمین کے انعامات بھی دیئے گئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT