Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ۔1865 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

۔1865 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

حکومت کا فیصلہ ، ریاستی محکمہ فینانس کی جانب سے منظوری
حیدرآباد۔ /9 جولائی (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے جہاں گزشتہ دیڑھ دو سال کے دوران مختلف محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے اعلامئے جاری کرچکی ہے ۔ وہیں گزشتہ دن (1865) جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں محکمہ ریونیو میں (1506) جائیدادوں اور محکمہ دیہی آبرسانی (رورل واٹر سپلائی) میں (359) جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے محکمہ فینانس نے منظوری دے دی اور ان تمام (1865) جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کی ذمہ داری تلنگانہ اسٹیٹ پبلک ، سرویس کمیشن کے تفویض کرنے کا فیصلہ کیا ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ ان جائیدادوں پر تقررات سے متعلق تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کو ضرورت پڑنے پر درکار معلومات فراہم کرنے کی متعلقہ محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کی ذمہ داری ہوگی ۔ محکمہ ریونیو کے تحت مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات کے مطابق محکمہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس میں رجسٹرارس ، سب رجسٹرارس ، جونیر اسسٹنٹس کی جملہ (79) جائیدادوں پر محکمہ سروے سٹلمنٹ اینڈ لینڈ ریکارڈز میں (210) ڈپٹی سرویئرس ۔ (50) کمپیوٹر ڈرافٹ مینس جائیدادوں پر تقررات ہونگے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاستی محکمہ سروے سٹلمنٹ اینڈ لینڈ ریکارڈز میں سروئیر کی جملہ (474) جائیدادوں کے منجملہ (110) جائیدادوں کے رتبہ کو گھٹاکر ڈپٹی سروئیر جائیداد میں تبدیل کرکے ڈپٹی سروئیر کی جائیداوں کی تعداد کو (364) سے بڑھاکر (494) کردی گیئں اور سروئیر کی جائیدادیں کم ہوکر اب (364) ہوگئی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT