Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / ۔1971ء کی جنگ میں شیخ حسینہ کے خاندان کو ہندوستانی فوج نے بچایا تھا

۔1971ء کی جنگ میں شیخ حسینہ کے خاندان کو ہندوستانی فوج نے بچایا تھا

ڈھاکہ ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ بنگلہ دیش میں (جو سابق میں مشرقی پاکستان تھا) پاکستان سے آزادی کی 44 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے وہیں اس بات کے بھی چرچے ہیں کہ 1971ء کی جنگ آزادی میں موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور ان کے ارکان خاندان کو قتل کئے جانے کا اندیشہ تھا تاہم ہندوستانی افواج کے ایک گروپ نے انہیں بچا لیا تھا۔ بنگلہ دیش کی جنگ آزادی میں فتح کے بعد بنگلہ دیش کے بانی اور شیخ حسینہ واجد کے والد مرحوم شیخ مجیب الرحمن کے ایک قریبی رفیق حاجی غلام مرشد نے بتایا کہ وہ ہندوستانی افواج کے چار سپاہیوں کے اسکواڈ کے ساتھ تھے اور انہیں ایک ایسے مکان تک لے گئے جہاں بنگابندھو (شیخ مجیب) کی بیوی بیگم فضیلت النساء، شیخ حسینہ اور دیگر تین بچوں کے ساتھ قید تھیں۔ ہندوستانی اسکواڈ کی قیادت میجر اشوک تارا کررہے تھے، جنہیں دو سال قبل بنگلہ دیش نے فرینڈ آف بنگلہ دیش کے ایوارڈ سے نوازا تھا۔

TOPPOPULARRECENT