Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ۔1971 ء کی جنگ آزادی پر ہند۔ بنگلہ دیش دستاویزی فلم

۔1971 ء کی جنگ آزادی پر ہند۔ بنگلہ دیش دستاویزی فلم

بنگلہ دیش کیلئے آل انڈیا ریڈیو کی خصوصی نشریات
نئی دہلی 17 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان 1971 ء میں بنگلہ دیش جنگ آزادی پر مشترکہ دستاویزی فلم بنائیں گے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ سال 2020 ء میں بابائے بنگلہ دیش شیخ مجیب الرحمن کی صد سالہ تقاریب کے موقع پر بنگلہ دیش کو ایک بڑی فلم (میگا مووی) بنانے میں ہندوستان اعانت کرے گا۔ اس خصوص میں آج وزیر اطلاعات و نشریات ایم وینکیا نائیڈو اور بنگلہ دیش کے ہم منصب حسن الحق کے درمیان ایک معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر ہندوستان نے مطلع کیاکہ 23 اگسٹ سے آل انڈیا ریڈیو بنگلہ دیش کے لئے ایک خصوصی سرویس ’’آکاشوانی میتری‘‘ شروع کرے گا جس کا افتتاح صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کریں گے۔ یہ اقدام دونوں ممالک میں دوستی اور آشتی کو فروغ دے گا۔ 1971 ء کی جنگ آزادی بنگلہ دیش پر دستاویزی فلم کی تیاری کے لئے فلم ڈیویژن، دوردرشن اور دیگر میڈیا شعبوں میں دستیاب میٹرئیل سے استفادہ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT