Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / ۔1993 ء ممبئی بم دھماکے مقدمہ: خصوصی ٹاڈا عدالت کا آج فیصلہ

۔1993 ء ممبئی بم دھماکے مقدمہ: خصوصی ٹاڈا عدالت کا آج فیصلہ

ممبئی ۔ /15 جون (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی ٹاٹا عدالت امکان ہے کہ 1993 ء ممبئی سلسلہ وار دھماکوں کے سلسلے میں دوسرے مرحلے کی قانونی چارہ جوئی پوری ہونے پر کل اپنا فیصلہ سنائے گی ۔ اس مقدمہ میں 7 ملزمین بشمول گینگسٹر ابو سالم کو سزاء سنائی جائے گی ۔ ممبئی سلسلہ وار دھماکہ میں 257 افراد ہلاک ، 713 بری طرح زخمی ہوئے تھے اور 27 کروڑ روپئے کی املاک کو نقصان پہونچا تھا ۔ مقدمہ کا پہلا مرحلہ 2007 ء میں پورا ہوا اور ٹاڈا عدالت نے 100 ملزمین کو مجرم قرار دیا اور 23 کو بری کردیا تھا ۔ اس وقت دوسرے مرحلے میں 7 ملزمین ابو سالم ، مصطفے دوسہ ، کریم اللہ خان ، فیروز عبدالرشید خان ، ریاض صدیقی ، طاہر مرچنٹ اور عبدالقیوم کو اصل مقدمہ سے الگ کردیا گیا تھا ۔ کیونکہ اصل مقدمہ کی سماعت ختم ہونے کے وقت ان کی گرفتاری عمل میں آئی ۔ ابو سالم پر ہتھیار گجرات سے ممبئی منتقل کرنے کا الزام ہے ۔اس نے فلم اداکار سنجے دت کو بھی ہتھیار فراہم کیا تھا ۔ عدالت نے 2013 ء میں ابو سالم کے خلاف بعض الزامات ہذف بھی کردیئے کیونکہ سی بی آئی نے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ الزامات ہندوستان اور پرتگال کے مابین حوالگی معاہدہ کے خلاف ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT