Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ۔1999 ء میں پاکستان نامساعد حالات میں کامیاب : آفریدی

۔1999 ء میں پاکستان نامساعد حالات میں کامیاب : آفریدی

لاہور۔ 11 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام)  ہندوستان میں حالات جیسے بھی ہوں ہمیں اچھی کرکٹ کھیلناہوگی ،انہوں کہا معلوم ہے کہ میگا ایونٹ سے پہلے کے حالات ٹیم کیلئے فائدہ مند نہیں ہیں لیکن شکست کی صورت میں ان حالات کو ہار کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔ ٹی ٹونٹی کپتان نے کھلاڑیوں کو باور کرایا کہ 1999 میں بھی پاکستانی ٹیم کے دورۂ ہندوستان کے موقع پر حالات ایسے ہی تھے لیکن گرین شرٹس روایتی حریف کے خلاف جیت کر واپس آئے تھے،اب بھی جیتنا ہو گا۔ کپتان آفریدی نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے منتخب شدہ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے ان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق چیئر مین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کے بعد شاہد آفریدی نے بھی ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے منتخب کردہ کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

TOPPOPULARRECENT