Monday , May 29 2017
Home / شہر کی خبریں / ۔2 سٹلائٹ کی الٹی گنتی 6دسمبر کو شروع ہوگیAریسورس سیٹ

۔2 سٹلائٹ کی الٹی گنتی 6دسمبر کو شروع ہوگیAریسورس سیٹ

حیدرآباد ۔4دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خلائی ایجنسی ایک اور کامیابی کی سمت پیش قدمی کر رہی ہے ۔ آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے ستیش دھون خلائی مرکز سے ریموٹ سنسنگ سٹلائٹ ریسورس سیٹ ۔2Aکو چھوڑنے کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اسے 7دسمبر کو چھوڑدیا جائے گا تاہم الٹی گنتی کی شروعات 6دسمبر کو صبح 3.24کو ہوگی ۔ پی ایس ایل وی سی 36لانچ وہیکل کا استعمال کرتے ہوئے اس 1235کیلو گرام کے سٹلائٹ کو 7دسمبر کو 10:24بجے دن چھوڑا جائے گا۔ گزشتہ سال کے پی ایس ایل وی کے چار مشنس کے مقابلہ اس سال اسرو کا یہ ریکارڈ چھٹا پی ایس ایل وی مشن ہوگا۔ پی ایس ایل وی سی36′ اس ریسورس سیٹ۔2Aسٹلائٹ کو مدار میں داخل کرے گا۔ پی ایس ایل وی کے ایکس ایل ورژن میں 6سالڈ اسٹراپ موٹرس کا استعمال کیا جائے گا۔ ایکسل ورژن کا 16ویں مرتبہ استعمال کیا جارہا ہے ۔ پی ایس ایل وی ‘ اسرو کی خلائی گاڑی ہے جس کا استعمال خلاء میں کئی سٹلائٹس کو چھوڑنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ساتھ ہی جی او سمکرونسٹ ٹرانسفر آربٹ اور سب جی ٹی او میں بھی سٹلائٹ کو اس گاڑی کے ذریعہ چھوڑا جاتا ہے ۔ 36سٹلائٹس کو کامیابی سے چھوڑنے کے بعد پی ایس ایل وی ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم کا ورک ہارس لانچ وہیکل بن گیا ہے جس کے ذریعہ بین الاقوامی صارفین کے سٹلائٹس بھی چھوڑنے کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ 1994سے آج تک پی ایس ایل وی نے 121سٹلائٹس چھوڑے ہیں جن میں سے 79سٹلائٹس بیرونی ممالک اور 42ہندوستانی سٹلائٹس ہیں۔ اس ریسورس سیٹ سٹلائٹ میں ہائی ریزولیشن ی تصاویر والے سیلف اسکانر کیمرے ہوں گے جن میں انفراریڈ ریجن کا 5.8میٹر ریزولیشن ہوگا۔ریسورس سیٹ۔2Aدو سالڈ اسٹیٹ ریکارڈرس کو بھی اپنے ساتھ لے جائے گاجن میں ہر ایک کی گنجائش200گیگابائٹس ہے تاکہ لی گئی تصاویر کو محفوظ رکھاجاسکے اور ان تصاویر کو زمین پر دیکھاجاسکے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT